Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

اہداف 2019/2020

ایل جی جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنوں کے پانچوے قومی حلقے کا اجلاس میگڈبرگ میں

اگلے دو سالوں میں حلقے میں ہونے والے سرگرمیوں کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کے لئے پورے جرمنی سے ایل جی جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنوں کی پانچویں ملاقات ایک انٹر ایکٹیو ورکشاپ کی شکل میں، ایل ایس فاؤ ڈے سیکسنی انہالٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

پانچویں انٹر ایکٹیو ورکشاپ میں ایل جی جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنوں  نے مستقبل میں ہونے والی سرگرمیوں اور تنظیم کے قیام کے خیالات کی بنیاد رکھی۔ ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سر گرم کارکنان دسمبر 2017 سے اب تک چار مرتبہ مل چکے ہیں اور ائیرفرٹ میں ورکشاپ کے دوران ایک تنظیم کے قیام کے متعلق معلومات حاصل کی جس سے ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے حقوق کے لئے جرمنی خود مختار آواز بلند کی جا سکے۔

اس ورکشاپ کا مقصد ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سر گرم کارکنان کی انفرادی اوراجتماعی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوۓ حلقے میں مزید ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سر گرم کارکنان کو رابطے میں لانے کی ضرورت پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بارے میں خیالات کا تبادلہ خیال کیا کہ وہ جرمنی کے مختلف وفاقی ریاستوں میں رہنے کے باوجود کیسے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ سال 2019 اور 2020 میں حلقے مزید سیکھا جائے گا کہ کس طرح تنظیم کی بنیاد رکھی جائے گی اور نیٹ ورک کے طور پر ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سر گرم کارکنان کی انفرادی ذمہ داری کیا ہوگی اور اجتماعی ذمے داری کیا ہوگی۔ ورکشاپ میں حصہ لینے  کے لئے گیارہ شرکاء جرمنی کی سات وفاقی ریاستوں اور چھ آبائی ممالک سے آۓ تھے۔