وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین کے صدر Dr.Sommer نے نیورمبرگ میں مذاکرات کے لیے LSVD کے نمائندگان کا استقبال کیا
10/11/2021
یکم اکتوبر کی سہ پہر (LSVD) کے نمائندوں نے نیورمبرگ میں وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین (BAMF) کی انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ کوئیر پناہ گزینوں کے متعلق مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ BAMF کے صدر Dr. Hans-Eckhard Sommer نے LSVD کو جرمن اسائلم اتھارٹی کے صدر دفتر نیورمبرگ میں مدعو کیا تھا۔ اس میٹنگ سے پہلےصبح انجمن اور وفاقی دفاتر کے ماہر شعبہ جات کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔