Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

ہم کس طرح مختلف تجربات اور نقطہ نظر کے پیش نظر کے ساتھ ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں؟

Mainz میں LGBTI کے سرگرم کارکنوں کی دوسرے ملک گیر حلقے کا اجلاس۔
LGBTI پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنان اپنے حلقے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے جرمنی بھر سے دوسری بار اکھٹے ہوئے ۔اس بار اجلاس Mainzمیں Rainbow Refugees کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

3 مارچ کو ماءنز یوتھ سینٹر میں اجلاس کا مقصد ،مختلف وفاقی صوبوں میں مختلف جنسی رجحان یا صنفی شناخت  رکھنے والوں کے تجربات کو اکھٹا کرنا تھا۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنا ، تا کہ LGBTI  پناہ گزین کس طرح ان تجربات کے پیش نظر پیدا کردہ مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں۔ یہاں، سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے دوران مسائل، پناہ گزینوں کی رہاۂش گاہ میں سیکورٹی اور پناہ گزینوں کی تقسیم اور تفویض کے سوالات  پر توجہ دی گئی ۔ شرکاء  نے منصوبہ بند  AnKer مراکز کے حوالے سے  بہت سے سوالات اٹھائے : کہ کس طرح سیکورٹی کو یہاں یقینی بنایا جا سکتا ہے؟ کیسے LGBTI  پناہ گزین  LGBTI تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے  ہیں؟ وہ جرمنی میں اپنے متعلقہ حقوق کے بارے میں موجود معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟