Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

ایک تنظیم کا قیام: خیال سے رجسٹرڈ تنظیم تک

جرمنی میں ایل جی جی ٹی آئی پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنوں کے حلقے کا چوتھا اجلاس ایئرفورٹ میں ہوا

کارکنوں نے حلقے میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے چوتھی مرتبہ ملاقات کی۔ اس مرتبہ اجلاس "کوئیر ویگ وائمار ” کے تعاون سے، میں ایک سیمینار کی شکل میں منعقد ہوا تھا۔

چوتھا اجلاس جرمنی میں ایک ایسوسی ایشن قائم کرنے کے موضوع پر تھا. ایل جی جی ٹی آئی پناہ گزین کارکنوں نے دسمبر 2016 سے اب تک  چار مرتبہ پہلے ہی ملاقات کی ہے اور جرمنی کے منصوبے "کوئیر رفیوجیز جرمنی ” کے توسط سے جرمنی میں  ایسوسی ایشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جہاں وہ آزادانہ طور پر جرمنی میں ایل جی جی آئی ٹی آئی  پناہ گزینوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرسکیں. ورکشاپ کا مقصد قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق جرمنی میں ایسوسی ایشن کے قیام کے مراحل کو واضح کرنا تھا. ہماری شراکت دار ماریا اویکونومیڈو جن کا تعلق وی آئی اے برلن سے ہے نے ایک ایسوسی ایشن کے قیام کے متعلق پریسنٹیشن دی۔ ان کی پریزنٹیشن میں مندرجہ ذیل نکات شامل تھے۔:

– ایک ایسوسی ایشن قائم کرنے کے مراحل

ایک ایسوسی ایشن کو کیوں قائم کیا جانا چاہئے؟

ایک ایسوسی ایشن کے قیام پرکن باتوں پرغور کیا جانا چاہئے؟

ایسوسی ایشن کی اخراجات۔

ایک ایسوسی ایشن کی قانونی اور غیر منافع بخش حیثیت

ورکشاپ میں حصہ لینے کے لۓ سات ملکوں اور آٹھ جرمن وفاقی ریاستوں میں سے 13 شرکاء نے حصہ لیا. شرکاء نے اپنے خیالات کو ایسی ایسوسی ایشن کے بارے میں پیش کیا جسے وہ قائم کرنے کے خواہاں ہیں. ان خیالات کے بنیادی پہلوؤں میں سے ایک یہ تھا کہ جرمنی میں ایل جی جی آئی ٹی آئی پناہ گزینوں کے حقوق کے لئے کام کرتے ہوئے بیک وقت آبائی ملکوں میں ایل جی جی بی ٹی کمیونٹی کے ساتھ منسلک رہا جاۓ۔