Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

معاشرتی تناظر میں خود تنظیمی

کولون میں پناہ گزین ایل جی بی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر رابطے کا ساتواں اجلاس۔ اپنے نیٹ ورک میں سرگرمیاں

جاری رکھنے کے لئے ساتویں بار جرمنی بھر سے پناہ گزین ایل جی بی ٹی آئی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس بار یہ ملاقات LSVD کے تعاون سے کولون میں ایک سیمینار کی شکل میں منعقد ہوئی۔

ساتویں ورکشاپ "معاشرتی تناظر میں خود تنظیمی” کے عنوان سے 6 سے 7 ستمبر 2019 تک ہوئی۔ پچھلی ورکشاپ میںمپناہ گزین ایل جی بی ٹی کارکنوں نے LSVD کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ان کے ڈھانچے کو اپنے لئے استعمال کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ میں اب انہوں نےLSVD کی صوباۂی ایسوسی ایشن اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی، تاکہ وہ متعلقہ وفاقی ریاست میں مل کر اسی صوباۂی ایسوسی ایشن کے ساتھ بطور کوئیر ریفیوجز جرمنی شامل ہوسکیں۔

ورکشاپ کا مقصد LSVD کی صوباۂی ایسوسی ایشن کے اہداف کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کے ڈھانچے کو سمجھنا تھا۔ سیمینار کے پہلے دن لیلیتھ رضا نے LSVD کی صوباۂی ایسوسی ایشن کے بارے میں ایک پریزنٹیش دی اور ہجرت کے موضوع پر ان صوباۂی ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں بیان کیں۔ اس کے بعد "سوفرا کولون” سے تعلق رکھنے والے ابراہیم موقداد نے کولون گروپ سے اپنی وابستگی کے بارے میں بات کی۔ سیمینار کے دوسرے دن ہمارے اسپیکر ڈاکٹر آندریس اوٹالارو جو نییمو ڈارٹمنڈ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنے لیکچر میں اس بات کا جائزہ پیش کیا کہ کس طرح سماجی تناظر میں خود تنظیمی پناہ گزین ایل جی بی ٹی کارکنوں کو کامیاب کر سکتی ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کی پریزنٹیشن میں مندرجہ ذیل نکات شامل تھے:

1۔ باہمی گفتگو اور گروہ بندی کی بنیادی باتیں
2۔ بااختیاری کے جمہوری نقطہ نظر
3۔ ثقافتی تقابلہ
4۔ مذہبی اور نظریاتی تنوع

سیمینار میں شرکت کے لئے سات وفاقی ریاستوں اور آٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے سولہ شرکاء آئے تھے۔