Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

ٹرانس+

نئے تارکین وطن اور مہاجر ٹرانس لوگوں کے لیے رہنمائی

 

آپ کو اس مشاوراتی مواد میں کیا کچھ مل سکتا ہے؟

  • ٹرانس جنس، ٹرانس جینڈر، ٹرانس+ اور دیگر اصطلاحات کے کیا معنی ہیں
  • اور یہ کہ آپ کے حقوق بطور ٹرانس+ فرد کے جرمنی میں قوانین کے مطابق کیسے محفوظ ہیں
  • آپ کے لیے کسی امتیازی سلوک میں نمٹنے کے کیا طریقہ کار ہیں
  • آپ اپنا پہلا نام اور اپنا صنفی اندراج کیسے تبدیل کروا سکتے ہیں
  • آپ کے لیے اپنے جسم کو „حقیقی“ صنف میں ڈھالنے کے لیے کیا امکانات موجود ہیں
  • کہاں آپ کو اپنے لیے رہنمائی اور مدد مل سکتی ہے
  • آپ کی دیگر ٹرانس افراد سے ملاقات کہاں پر ممکن ہے

یہ تحریر „ٹرانس * پناہ گذینوں کو خوش آمدید – نئے تارکین وطن اور مہاجر ٹرانس* لوگوں کے لیے ہدایت نامہ کا ایک مختصر اور قدرے موافق ورژن ہے۔  ہم مصنفین فریڈی ہیتھوف اور میکا شیفر کے ساتھ ساتھ Rubicon اور Netzwerk Geschlechtliche Vielfalt Trans کے دلی شکر گذار ہیں ، جنہوں نے اس ہدایت نامہ کو تیار کیا اور اسے LSVD کو مہیا کیا۔

اگر آپ سیاسی پناہ کے طریقہ کار سے متعلقہ مفصل معلومات تلاش کر رہے ہیں تو آپ انہیں تجاويز کے تحت یا ویڈیو کے تحت وضاحتی فلموں کی صورت میں تفصیلی ہدایات کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 ۔1 ٹرانس+ وضاحتیں اور مذید اہم اصطلاحات

آپ خود کیا معنی نکالتے ہیں یہ آپ پر منحصر ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کو خود اپنے لیے درج ذیل اصطلاحات موزوں لگیں ، مگر یہ لازم نہیں۔

ٹرانس جنس/ ٹرانس ایڈینٹ/ ٹرانس جینڈر

جب ایک بچہ اس دنیا میں قدم رکھتا ہے ، تو کچھ جنسی اعضاء (اندام نہانی یا عضو تناسل ) کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کیا یہ ایک لڑکی یا لڑکے کے طور پر بڑا ہو سکے گا۔ بہت سے لوگ بچپن کی عمر میں ہی اس بات کا نوٹس لیتے ہیں کہ یہ ان کے لیے موزوں محسوس نہیں ہوتا۔ جب کوئی فرد یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ مذید ایسی صنفی حالت میں جینا نہیں چاہتا، جو کہ پیدائش کے وقت اس سے منسوب کی گئی تھی تو پھر اس کے لیے مختلف امکانات موجود ہیں دوسری صنف کے طور پر جینے کے لیے۔ ہم اس کتابچے میں ان امکانات کے بارے میں وضاحت سے بیان کریں گے۔ وہ لوگ جو دوسری صنف کے طور پر زندگی گزارتے ہیں (جینا چاہتے ہیں)، بہ نسبت اس کے، جس طور پر کہ یہ پیدائش کے وقت منسوب ہوئے تھے، انہیں ہم اکثر و بیشتر ٹرانس جنس، ٹرانس ایڈینٹ یا ٹرانس جینڈر کہتے ہیں۔

ٹرانس عورت

ایک فرد جو کہ پیدائش کے وقت لڑکے کے طور پر شناخت ہوئی تھی، مگر وہ خود کو عورت کے طور پر محسوس کرتی ہے اور اب وہ عورت کے طور پر زندگی گذرانا چاہتی ہے۔

ٹرانس مرد

ایک فرد جو کہ پیدائش کے وقت لڑکی کے طور پر شناخت ہوا تھا، مگر وہ خود کو مرد کے طور پر محسوس کرتا ہے اور اب وہ مرد کے طور پر زندگی گذرانا چاہتا ہے۔

غیر بائنری/ نان بائنری/ این بی

ہمارے معاشرے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف دو ہی صنفیں ہیں: مرد اور عورت۔ حقیقت میں بہرحال ان دو ج صنفوں کے علاوہ بھی بہت سی صنفیں پائی جاتی ہیں۔ غیر بائنری کے طور پر خود کو وہ لوگ قرار دیتے ہیں جو کہ اپنے آپ کو واضح طور پر صرف مرد یا عورت متعین نہیں کرتے۔ یہ لوگ خود کو بطور >نہ تو اور نہ ہی<، >اس کے ساتھ ساتھ مذید<،  > دونوں کےدرمیان میں<، > بغیر<، یا >کسی بھی جنس< کی حیثیت سے پوزیشن دے سکتے ہیں۔

ٹرانس،  ٹرانس افراد

ٹرانس کے طور پر وہ لوگ خود کو ظاہر کر سکتے ہیں جو کہ خود اپنے آپ کو پیدائش کے وقت منسوب شدہ صنف سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہ سٹار کا نشان (+/*) خود اس کی اپنی تعریف کے لیے پلیس ہولڈر ہے جیسے ٹرانس جینڈر، ٹرانس ایڈینٹ، غیر بائنری یہ ظاہر کرتا ہے کہ لا تعداد صنفی شناختیں موجود ہیں، جو کہ اس اصطلاح میں پائی جا سکتی ہیں۔ وہ لوگ جو محسوس کرتے ہیں کہ وہ اسی صنف سے تعلق رکھتے ہیں  جو کی پیدائش کے وقت ریکارڈ کی گئی تھی انہیں „سیس“ کے طور پر لیا جاتا ہے۔

منتقلی

منتقلی سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ وہ وقت جس میں کہ ایک صنف سے دوسری میں تبدیلی واقع ہو رہی ہو، مثال کے طور پر مرد سے عورت کی صنف میں تبدیلی، یا جب کہ „حقیقی“ بیرونی خصوصیات اس مساوی صنف کے لیے محسوس ہوں۔ کسی دوسری مساوی صنف کو اپنانے کے متعدد طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک نیا پہلا نام منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے موزوں ہے اور آپ دیگر لوگوں کو بھی اس بارے میں مطلع کر سکیں۔ آپ اپنا پہلا نام اور اپنی صنف کے اندراج کوبا ضا بطہ دفتری طریقہ سے بھی تبدیل کر سکتے ہیں: اس بنا پر آپ کے شناختی کارڈ پر وہ نام اور صنف موجود ہوں گے جنہیں آپ اپنی خوشی سے چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے لیے یہ امکان موجود ہے کہ آپ خود کو بیرونی طور پر اپنی „حقیقی„ صنف میں ڈھال لیں۔ شاید آپ ہارمون شروع کروانا چاہتے ہیں یا اس صنف کے مطابق اپنے جسم کو ڈھالنے کے لیے سرجری کرواتے ہیں یا دوسری صنف کے کپڑے پہنیں گے۔ اس کتابچے میں ہم واضح کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کونسے امکانات موجود ہیں اور آپ کیسے ان کو عمل میں لائیں گے۔ کوئی بھی فرد کونسے اقدامات کرتا ہے یقینی طور پر یہ سب اس کی اپنی ذاتی پسند پر منحصر ہے۔  لازمی نہیں کہ آپ اپنی من پسند صنف کو مکمل کرنے کے لیے ہارمون لیں یا اپنی سرجری کروائیں۔ اس کا فیصلہ صرف آپ خود کو ذاتی طور پر ہی کرنا ہے کہ آپ کو کیا اچھا لگتا ہے!

پاسنگ

زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ وہ جس صنفی میں دلی طور پر تبدیل ہونے جارہے ہیں اس سے ان کی پہچان بھی ہونے لگے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو خود مرد کے طور پر دل کو بھاتا ہے (یہ کہ آپ ایک مرد ہیں) شاید آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ آپ کو اس طرز میں دیکھیں اور اسی طور پر مخاطب ہوں: آپ چاہتے ہیں کہ ایک ٹھیک پاسنگ ہو۔ اس معاملہ کے لیے ہارمون اور/ یا سرجری کے عوامل مددگار ہیں ، مگر لازمی نہیں۔ متعلقہ ضروری لباس کو پہن لینا بھی آپ کی پاسنگ پراچھا اثر ڈالتا ہے۔ آپ خود خیال کریں گے کہ کیا آپ خود پاسنگ کے دوران مطمئن ہیں یا نہیں اور آپ خود کو اس گزرتے وقت میں تبدیل کرنے کے لیے کونسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

کمنگ آوٹ

کمنگ آوٹ کی دو اقسام ہیں: اندرونی اور بیرونی۔ اگر آپ کو یہ علم ہو جائے کہ آپ کی صنف کی شناخت اس صنف سے مماثل نہیں ہے جو آپ کی پیدائش کے وقت منسوب کی گئی تھی تو اسے“ اندرونی کمنگ آوٹ„ کہا جاتا ہے۔ اندرونی کمنگ آوٹ میں کافی وقت لگ سکتا ہےاور یہ کسی ایک دن سے دوسرے دن میں وقوع پذیر نہیں ہوتی۔ جب آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ اس بارے میں اپنے گھر والوں کو، اپنے دوستوں اور سہیلیوں کو یا کسی دوسرے شخص کو بتا دیں تو اسے „بیرونی کمنگ آوٹ“ کہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں بیرونی کمنگ آوٹ نہیں ہوتا، یا پھر صرف جزوی طور پرہی لوگ اس بارے میں بتاتے ہیں، خاص طور پر ان حالات میں، جبکہ آپ کے آبائی وطن میں مثال کے طور پر منع ہے کہ کوئی ٹرانس* ہو۔ تو لازمی نہیں کہ آپ اپنے اندرونی جذبات کے متعلق کسی کو بتا پائیں۔ لیکن بعض اوقات یہ مخصوص افراد کو واضح کرنا، اپنے نظریات کا تبادلہ یا ان سے مشاورت کرنا مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اسم ضمیر

اسم ضمیر کسی بھی بولی جانے والی زبان کے ایسے عناصر ہیں جو لوگوں کے متعلق ہیں اور یہ ان کی صنف کا اشارہ دیتے ہیں۔ جرمن زبان میں مثال کے طور پر „er“ وہ لڑکاhe /یا „sie“ وہ لڑکیshe  ہیں۔ اگر آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ دوسری صنف کے طور پر کھل کر جینا چاہتے ہیں تو شاید آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ آپ کو اس طرح سے مخاطب کریں۔ لہذا زیادہ تر ٹرانس+ عورتیں „sie“ (وہ لڑکی/she  اور ٹرانس+ مرد „er“ وہ لڑکےhe کے اسم ضمیر کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو نہ تو عورت ہیں اور نہ ہی مرد ، یعنی غیر بائنری ہیں، معذرت کے ساتھ ان کے لیے جرمنی میں سرکاری طور پر کوئی اسم ضمیر مخصوص نہیں ہے۔ اس لیے غیر بائنری لوگ دوسرے ممکنات کی تلاش کرتے ہیں اور اپنے اسم ضمیر تجویز کرتے ہیں جیسا کہ مثال کے طور پر „sier“ (وہ لڑکی لڑکا) „er*sie“ (وہ لڑکا لڑکی) یا نین (nin)۔ کچھ اسم کے طور پر اپنے پہلے نام بھی استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کے لیے یہ بہت تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ کوئی شخص ان کے لیے غلط اسم ضمیر کا استعمال کرے۔ ہم یہ نہیں جان سکتے کہ یہ لوگ اپنے لیے کونسا اسم ضمیر تعبیر کرتے ہیں۔ اس لیے ان لوگوں سے پوچھ لینا درست ہے کہ وہ کونسا اسم ضمیر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

+LGBTIQ

یہ حروف ہم جنس پسندی کو ظاہر کرتے ہیں، ہم جنس پسند عورت، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی، ٹرانس+، بین صنفی+ اور کوئیر۔ لوگوں کے ان گروہوں کا ایک ساتھ ذکر کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کے لئے اجتماعی پیشکش ہوتی ہیں۔ تاہم ان کی تعریف مختلف ہوتی ہے۔ ہم جنس پسند عورتیں، ہم جنس پسند مرد اور ابیلگی ہونا جنسی رجحانات ہیں (اس کا مطلب ہے: میں کس سے پیار کروں؟ میں کسے پسند ہوں ؟)۔ بین صنفی+ لوگوں کے پاس ایسے جسم ہیں، جو خصوصی طور پر „خواتین“ یا „مرد „کے وسیع تصور سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ٹرانس+ لوگ مخالف جنس، ہم جنس پسند عورتیں، ہم جنس پسند مرد یا ابیلنگی ہو سکتے ہیں۔ آپ بین صنفی+ بھی ہو سکتے ہیں۔

کوئیر

کوئیر کی اصطلاح اکثر ان لوگوں کے لیے ایک اجتماعی اصطلاح کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جو خود کی درجہ بندی نہیں کرنا چاہتے ہیں یا جو معاشرتی معمول سے انحراف کرتے ہیں۔ بطور کوئیر مثال کے طور پر ایسے لوگ اپنی اصطلاح بیان کر سکتے ہیں جو کہ خود کو نہ تو مرد کی حیثیت سے اور نہ ہی عورت کے طور پر شمار کرتے ہیں، لیکن یہ اصطلاٖ ح ٹرانس+ خود اپنے لیے موزوں نہیں سمجھتے ہیں۔ اس اصطلاح کے تحت مختلف جنسی رجحان رکھنے والے افراد کو بھی پایا جا سکتا ہے۔

صنفی شناخت 

صنفی شناخت سے مراد ہے کہ آپ اپنے آپ کو عورت ، مرد یا غیر بائنری انسان محسوس کرتے ہیں یا کہ شناخت رکھتے ہیں۔ صنفی شناخت کا مطلب ہے کہ جو آپ میں ہو رہا ہے اور اس سے قطع نظر ارتقاء کر سکتا ہے جیسا کہ آپ بیرونی دنیا کو اپنے آپ کو کس طرح دیکھاتے ہیں۔

جنسی رجحان

جنسی رجحان بیان کرتا ہے کہ آپ کو کونسی صنف میں کشش محسوس ہوتی ہے۔ یہ رومانٹک اور/ یا جنسی سطح پر ہو سکتا ہے۔ آپ کا جنسی رجحان اور صنفی شناخت ایک دوسرے سے آزاد ہیں۔ لہذا اگر آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ ایک منتقلی کے ذریعہ ایک مرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اس سے قبل آپ مردوں سے محبت کرتے تھے یا مردوں کے خواہش مند تھے، پھر ابھی بھی آپ یہ کام ٹرانس+ مرد کی حیثیت سے کر سکتے ہیں۔ یا اس کے برعکس اگر آپ پہلے خواتین سے پیار کرتے تھے یا ان کی خواہش رکھتے تھے، تو آپ منتقلی کے بعد بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ ہم جنس پسند مرد، ہم جنس پسند عورت، ابیلنگی ، کوئیر یا کوئی بھی اور ہیں ، اس کا آپ کی صنف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے منتقلی کے ساتھ آپ کا جنسی رجحان لازمی طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ یہ بدل سکتا ہے۔ دونوں مکمل طور پر درست ہیں۔

صنفی کردار

صنف کے کردار معاشرے کے ذریعہ سے تشکیل پاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مثال کے طور پر کسی معاشرے میں لڑکے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کاروں سے کھیلے گا اور لڑکی گڑیوں کے ساتھ۔  اگرچہ آج کے دور میں جرمنی میں بہت سے شعبوں میں تبدیلی آ چکی ہے، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مخصوص مفادات یا خصوصیات صرف ایک صنف سے وابستہ ہیں۔ معاشرے میں قبولیت کے لیے لوگوں کو اس کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ خود صنف،  صنفی کردارکے تحت  معاشرے کے ذریعہ سے ہی تشکیل ہوتی ہے۔ سب سے پہلے بچے سیکھتے ہیں کہ ان کی صنف بالکل وہی ہونی چاہیے جو ڈاکٹر یا لیڈی ڈاکٹر نے پیدائش کے وقت منسوب کی تھی۔ تاہم لوگ اس سے مختلف ہو سکتے ہیں اور وہ مختلف کردار رکھ سکتے ہیں بہ نسبت اس کے جس کی ان سے توقع کی جائے۔ یہ کہ اگر ایک بچہ عؑضو تناسل کے ساتھ پیدا ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے لڑکے کی صورت میں ہی زندگی گزارنا ہو گی، بلکہ یہ اپنی زندگی کے دوران خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ کیا وہ عورت کے طور پر یا ایک مرد کی حیثیت یا بطورغیر بائنری فرد کے زندگی گذارنا چاہتا ہے اور یہ کہ وہ اپنی صنف کا اظہار کیسے کرتا ہے۔

بین صنفی، بین جنس ، بین+

اگر کسی فرد کے لیے پیدائش کے وقت لڑکے یا لڑکی کے طور پر واضح طور پر درجہ بندی نہیں کی جا سکتی ہے، کیونکہ اس میں کسی ایک صنف کی مخصوص خصوصیات موجود نہیں ہیں ، بلکہ وہ „صنفوں کے درمیان“ ہے ، اسے ہم بین صنفی کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی بچہ اندام نہانی اور اندرونی خصیے کے ساتھ پیدا ہو سکتا ہے۔ کچھ بین+ لوگوں کو صرف بلوغت کے دوران ہی احساس ہوتا ہے کہ ان کا جسم دوسرے بچوں کی طرح ارتقاء کرتا نظر نہیں آتا، مثال کے طور پر جب لڑکی میں داڑھی بڑھنے لگے۔ کبھی بغیر کسی کو علم میں لائے بھی  لوگ بین+ ہو سکتے ہیں ۔ دوسرے لوگوں کی طرح بین+ افراد بھی خود مرد کے طور پر ، عورت کے یا غیر بائنری کے ہو سکتے ہیں اور اسی طرز میں ان کی وضاحت ہوتی ہے۔ „واضح طور پر خواتین“ یا „واضح طور پر مرد“ صنف کی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے بہت سے بین+ لوگوں کی ان کی رضا مندی حاصل کیے بغیر ہی بچپن میں ہی سرجری کروا دیے جاتی ہے۔ یہ کتا بچہ خاص طور پر بین+ لوگوں کے لیے مقصود نہیں ہے۔ تاہم کچھ عنوانات آپ کے متعلقہ بھی ہیں اور یقینی طور پر آپ اپنی کسی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے مشورے کے مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں (حوالہ کے لیے سیکشن 4 دیکھیں)۔

 

  1. امتیازی برتاؤ

امتیازی برتاؤ یا تفریق کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کے ساتھ مثال کے طور پر اس کی جلد کے رنگ یا صنف کی وجہ سے دوسرے لوگوں سے مختلف یا بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔

تفریق مخالف قانون

جرمنی میں بطور ٹرانس جینڈر/ ٹرانس ایڈینٹ فرد کے آپ کے حقوق کا تحفظ قوانین کے ذریعہ سے کیا گیا ہے۔

بنیادی قانون جرمنی کے وافاقی جمہوریہ آئین اور جرمنی کا سب سے اعلی ترین قانون ہے۔ وفاقی جمہوریہ جرمنی کے بنیادی قانون میں کہا گیا ہے کہ ریاست کسی شخص کو صنف یا اس کے آبائی وطن کی بنا پر امتیازی سلوک یا ان کی حمایت نہیں کر سکتی ہے (آرٹیکل3   GG) ۔

اس کے علاوہ جنرل مساوی سلوک کا ایکٹ (Allgemeines Gleichbehandlungsgesetz/AGG) بھی لاگو ہوتا ہے۔  یہ لوگوں سے امتیازی سلوک  سے مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر روکتا ہے:

  • مذہب یا عقیدہ
  • معذوری یا دائمی بیماری
  • عمر
  • کسی فرد کی پیدائش کا مقام یا اس کی نسل
  • صنف
  • جنسی رجہان

مختلف مواقع ہوتے ہیں جن کی وجہ سے افراد کے ساتھ دوسرے لوگوں سے امتیازی سلوک کا برتاو ٔ کیا جاتا ہے۔ ہمارے لیے اس کتا بچے کے نکات میں “کسی فرد کی پیدائش کی جگہ اور اس کی نسل“ اور اس کی „صنف“ اہم ہیں۔ کیونکہ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہئے، قطع نظر اس سے کہ وہ جرمنی سے آئے ہوں یا ، مثال کے طور پر، افغانستان، بلغاریہ، چین یا کسی اور ملک سے۔ یہاں تک کہ ٹرانس *لوگوں کے ساتھ بھی دوسرے لوگوں سے مختلف یا بد تر سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

عمومی مساوی سلوک کا قانون عملی زندگی اور روزمرہ کی زندگی کے مختلف شعبوں میں سب سے بڑھ کر لاگو ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ، ایک انٹرویو کے دوران مسلمان عورت کو مسترد کرنا منع ہے کیونکہ اس نے سر پرسکارف پہن رکھا ہے۔ یہ بھی ممنوع ہے کہ کسی فرد کو اس کی پیدائش کی جگہ کی وجہ سے  اپارٹمنٹ کرائے پر نہ دیا جائے یا کسی ریسٹورنٹ میں کسی کی خدمت سے انکار کریں کیونکہ وہ لڑکا یا لڑکی ٹرانس+ ہے۔

کن شعبہ جات میں آپ کے حقوق قانونی طور پر محفوظ ہیں، آپ یہاں آٹھ مختلف زبانوں میں پڑھ سکتے ہیں:

وفاقی انسداد امتیازی ایجنسی

ٹرانسفوبیا / ٹرانس دشمنی

ٹرانسفوبیا اور ٹرانس دشمنی کی اصطلاحات تعصبات ، منفی رویوں یا ٹرانس+ لوگوں کے خلاف جارحیت کو کہتے ہیں۔

اگرچہ انسداد تفریق قانون ایکٹ جرمنی میں لاگو ہوتا ہے ، لیکن جرمنی میں انسداد امتیازی سلوک اور زیادتیوں کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے جرمنی میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے لیے ٹرانس جنس/ ٹرانس جینڈر „عام“ نہیں ہے۔ سال2012  کے ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ٹرانس+ مردوں کے ساتھ  73فی صد اور ٹرانس+ عورتوں کے ساتھ 85 فی صد امتیازی سلوک کیا گیا۔

امتیازی سلوک  کی مختلف قسمیں ہیں جن کا سامنا ٹرانس+ لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔ان میں مثال کے طور پرتوہین، (بار بار دہراتے ہوئے) غلط اسم ضمیر (غلط صنف) سے خطاب، مباشرت کی تفصیلات  کے متعلق سوالات، جنسی حملہ اور تشدد کی دیگر اقسام کے حالات شامل ہیں۔

مثال کے طور پر ہارمونز یا پہلا نام تبدیل کرنے کے لئے لوگوں کو جس طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے وہ متاثرہ افراد کے لئے بہت دباؤ کا باعث ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ طریقہ کار بعض اوقات ایک لمبا وقت اور رقم خرچ کرتا ہے۔

امتیازی سلوک سے نمٹنا / مدد کی پیش کش 

آپ تنہا نہی ہیں!

مدد حاصل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں!

اگر آپ امتیازی سلوک سے متاثر ہیں ، تو اس سے نمٹنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ آپ خود ہی اس سے نمٹنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی امتیازی سلوک والے الفاظ سے پکارا جاتا ہے تو ، آپ اسے نظر انداز کرنے یا سنی ان سنی کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا ہے تو ، آپ ان سے بچ نکلنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ ایسا ماحول بھی ڈھونڈ سکتے ہیں جہاں آپ کو راحت محسوس ہو اور جہاں آپ کو قبول کیا جائے جیسے بھی آپ ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے وہ دوست اور سہیلیاں یا رشتہ دار ہیں۔ دوسروں کے لئے ، سیلف ہیلپ گروپس یا ٹرانس * لوگوں کے لئے دوسرے گروپس ایسا ماحول ہو سکتے ہیں۔ وہاں ایسے لوگ ہیں جو یکساں تجربات کر چکے ہوتے ہیں جیسا کہ آپ کے ساتھ واقعات ہو رہے ہیں اور جن کے ساتھ آپ پریشانیوں کے بارے میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

ان حالات میں اور دوسرے ماحول میں  آپ ایسے لوگوں کو بھی ڈھونڈ سکتے ہیں جو آپ کی مدد اور رہنمائی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مشورہ جاتی مراکز بھی موجود ہیں، اگر آپ کے ساتھ تشدد کیا گیا ہے تو آپ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

  1. منتقلی

سیکشن 1 میں ہم نے پہلے ہی تقریبا وضاحت کی ہے کہ منتقلی میں کون سے مراحل شامل ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم ممکنہ اقدامات کو مزید تفصیل سے بیان کریں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیشہ ایسا ہی ہونا چا ہئے۔ بعض اوقات طریقہ کار میں زیادہ وقت لگتا ہے یا رکاوٹیں یا پریشانی پیدا ہوتی ہیں۔ معذرت کے ساتھ ہم منتقلی کے ہر ہر اقدام کو تفصیل سے یہاں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنے منتقلی کے لمحے میں رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ مشاورت کا ایک دفتر جو ہر چیز کی تفصیل کے ساتھ آپ کے لیے وضاحت کرتے ہیں اور وہ لوگ دلی لگن کے ساتھ آپ کے ہمراہ چلتے ہیں اور یہ بہت مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

قانونی تقاضے / پہلا نام اور صنفی حیثیت میں تبدیلی

جرمنی میں 1981 سے ٹرانس سیکس ایکٹ (Transsexuellengesetz/TSG) نافذ ہے۔ یہ قانون ٹرانس+ لوگوں کو قانونی طور پر اپنے آپ کو صحیح صنف کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ قانون بطور مہاجر آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے اگر:

  • آپ جرمنی میں بطور "بغیر کسی وطن کے غیر ملکی مرد” یا "بغیر کسی وطن کےغیر ملکی خاتون” ہیں
  • آپ بطور مہاجر یا بطور "غیر ملکی مہاجر” کے جرمنی میں رہائشی طور پر مقیم ہیں، یا
  • آپ کے آبائی ملک میں ٹرانس سیکس ایکٹ جیسا کوئی ضابطہ موجود نہیں ہے اور آپ کو مستقل قیام کا اجازت نامہ حاصل ہے، یا ایک قابل توسیع قیام کا اجازت نامہ ہے اور آپ مستقل طور پرجرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔

اگر آپ کے پناہ کے معاملہ میں ابھی تک آپ کی سیاسی پناہ کی کاروائی مکمل نہیں ہوئی ہے یا آپ کا معاملہ رد کر دیا گیا ہے، پھر معذرت کے ساتھ آپ کو انتظار کرنا ہو گا جب تک کہ آپ کو (تجدید شدہ) پناہ گزینوں کے معاملہ کی کاروائی میں رہائش کا اجازت نامہ حاصل نہ ہو جائے۔ تاہم  آپ اپنے انتظار کے اس وقت کےدوران اس سے قبل ہی پہلے مرحلے کے معاملہ سے شروعات کرسکتے ہیں (مثال کے طور پر مشاورت کے مرکز میں جائیں، معالج ڈھونڈیں)۔

قانون بنیادی طور پر اس کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنے دستاویزات میں اپنا پہلا نام اور / یا اپنی شخصی حیثیت (اپنی صنف کا اندراج) تبدیل کروا سکتے ہیں۔ ٹرانس سیکس ایکٹ کی شق 1 کے مطابق آپ کو لازمی طور پر مندرجہ ذیل ضروریات کو پورا کرنا ہو گا:

  1. آپ کے کسی دوسری صنف کے احساس کے بعد سے اس کے ساتھ آپ کا تعلق ایک عرصہ کم سے کم تین سال کا ہونا چاہیے اور اس صنف میں رہنے کی آپ کی مضبوط خواہش ہونی چاہیے۔
  2. یہ زیادہ امکان کے ساتھ فرض کیا جانا موجود ہو کہ پھر دوسری صنف سے آپ کی وابستگی دوبارہ تبدیل نہیں ہوگی۔ پھرعدالت جانچ پڑتال کرے گی کہ آیا آپ ان قانونی تقاضا جات کو پورا کرتے ہیں یا نہیں۔ عدالت اس کے لئے دو ماہرین کی رائے حاصل کرے گی۔ بہت سے ٹرانس+ لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں۔ آپ معاملہ کے ماہر مرد یا عورت کے لیے عدالت کو اپنی تجویز دےسکتے ہیں۔ مرد یا عورت معاملہ کےماہرین سے متعلق سفارشات کے لیے آپ کا کسی مقامی گروپ سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ معاملہ کےماہرین مرد و عورت آپ سے بات چیت کریں گے اور آپ سے بات چیت کے بعد ماہرانہ رائے تحریر کریں گے ، جسے وہ عدالت میں پھر پیش کریں گے۔ پھرعدالت فیصلہ کرتی ہے کہ کیا آپ کا پہلا نام اور / یا آپ کی شخصی حیثیت تبدیل کی جاسکتی ہے۔

آپ کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ آپ صرف اپنا پہلا نام تبدیل کریں اور اپنی شخصی حیثیت (صنفی اندراج) بعد میں تبدیل کریں یا بالکل ہی تبدیل نہ کریں۔

اگر آپ دونوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں توآپ کی طرف سے ایک ہی وقت میں دونوں تبدیلیوں کے لئے درخواست دینا ہی مناسب ہے۔

طریقہ کار سے متعلق معاونت اور اس کی مکمل کاروائی کی تفصیلی معلومات کے لیےٹرانس+ مشاوراتی مراکز میں سے کسی ایک سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ ذاتی ہیلپ گروپس بھی آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

یہ ممکن ہے کہ ٹرانس سیکس ایکٹ جلد تبدیل ہو جائے۔ نئے قواعد و ضوابط کا مقصد یہ ہے کہ ٹرانس+ لوگوں کے نام اور صنف کے اندراجات میں آسانی پیدا کی جائے۔ فی الحال موجودہ پیشرفت سے متعلق معلومات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی مشاوراتی مرکز یا کسی سیلف ہیلپ گروپ سے رابطہ کریں۔

سال 2018 کے آخر سے جرمنی میں صنف کے اندراج "مرد” یا "عورت” کے علاوہ اضافی طور پر صنفی اندراج "ڈیویرس” بھی درج کروانے کی سہولت موجود ہے۔ تاہم یہ اختیار تمام لوگوں کے لئے نہیں ہے بلکہ خاص طور پر بین صنفی+ لوگوں کے لئے ہے۔ صنفی اندراج "ڈیویرس” کے لیے آپ کو فی الحال کسی ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ آپ کے معاملہ میں "صنفی ارتقاء کی مختلف حالتیں” موجود ہیں۔ تاہم یہ جلد ہی تبدیل ہوسکتا ہے۔

ایک اچھی خبر ہے: آپ بغیر کسی ماہر کی رائے یا اس طرح کی کسی رپورٹ کے جرمن سوسائٹی فار ٹرانس اڈینٹیٹی اینڈ انٹرسیکسوئیلٹی (ڈی جی ٹی آئی) سے مطلوبہ اضافی شناختی کارڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پر وہ نام، صنف اور اسم ضمیر جو آپ نے خود اپنے لئے منتخب کیا ہے درج ہوتے ہیں۔ یہ شناختی کارڈ روزمرہ کی زندگی میں مدد گارثابت ہوتا ہے، لیکن یہ سرکاری شناختی دستاویز نہیں ہے۔

یہ ویب سائٹ صرف جرمن زبان میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے کہ آپ یہ شناختی کارڈ کیسے حاصل کر سکتے ہیں اوریہ کہ یہ کس کام کے لیے استعمال ہو سکتا ہے اس بارے میں آپ بہتر ہے کہ کسی مشاوراتی مرکز یا کسی سیلف ہیلپ گروپ سے پوچھیں۔

منتقلی کے امکا نات / اخراجات کی ذمہ داری  

آپ کے جسم کو آپ کے "حقیقی” صنف میں منتقل کرنے اور آپ کا پہلا نام اور شخصی حیثیت میں تبدیلی باہمی ایک دوسرے پر منحصر نہیں ہیں۔ آپ خود ہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کیا آپ ان تمام راستوں پر جانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اپنی صنف کے اندراج کو تبدیل کیے بغیر ہارمون لینا چاہتے ہیں تو یہ  بھی بالکل درست ہے۔ اس کے برعکس کسی فرد کو بھی اپنی سرجری کروانے  کے لیے مجبور نہیں کیا جاتا، اگر آپ صرف اپنی صنف کا اندراج اور / یا اپنا نام ہی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔

جسمانی منتقلی کے مختلف طریقے ہیں:

ٹرانس+ مرد:

  • ہارمونز (ٹیسٹوسٹیرون)
  • چھاتی کو ہٹانا
  • بچہ دانی ، بیضہ دانی اور فیلوپین ٹیوبیں ہٹانا
  • عضو تناسل کا بنانا

ٹرانس+ خواتین:

  • ہارمونز (ایسٹروجن)
  • چھاتی کو بنانا
  • خصیوں اور عضو تناسل کو ختم کرنا
  • اندام نہانی کو بنانا
  • لارنکس کو کم کرنا
  • آپریشن سے آواز کی درستگی
  • "نسوانی چہرے کی بناوٹ "
  • لیزر یا سوئیاں استعمال کرتے ہوئے داڑھی کو ہٹانا
  • بالوں کی پیوند کاری

اس کے علاوہ ٹرانس+ خواتین آواز کی تربیت کے ذریعے اپنی آواز کو تبدیل کرسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو نہ تو مرد ہیں اور نہ ہی عورتیں اپنے لئے ان اقدامات کی خواہش کرسکتے ہیں۔ آپ انہیں بھی حاصل کرسکتے ہیں  لیکن ٹرانس+ خواتین اور ٹرانس+ مردوں کے مقابلے میں اکثر ان کے لئے یہ زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ مشورہ اور رہنمائی حاصل کرنا بہتر ہے۔

ان میں سے بہت سے اقدامات کی ادائیگی ہیلتھ انشورنس کی کمپنی کرتی ہے۔ اگر آپ کے پاس رہائش کا اجازت نامہ ہے تو آپ کو سرکاری طور پر ہیلتھ انشورنس حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپ کی سیاسی پناہ کے معاملہ کی کاروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے یا آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے تو معذرت سے آپ صرف محدود طبی نگہداشت کے مستحق ہیں۔ لہذا ہارمونز کے لیے آپ کو مالی اعانت نہیں مل سکتی ہے۔ تاہم بہت سے معاملات میں مکمل انشورنس کوریج کے نہ ہوتے ہوئے بھی لوگوں کو ہارمونز کی منظوری دے دی جاتی ہے۔ اگرآپ کو کوئی پریشانی ہو تو کسی مشاورت کے مرکز سے رابطہ یقینی طور پر کریں، جو کہ اس معاملہ میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے گروپ بھی بہت سارے سوالات میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں (سیکشن 4 ملاحظہ فرمائیں) ۔

ہارمونز

ہارمون آپ کے جسم کو بدل دیتا ہے۔ ان کاعمل ہر ایک فرد کے لئے مختلف ہوتا ہے۔ عام طور پر جسم کی شکل (چربی اور پٹھوں) چہرے کی شکل اور جلد کی تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ، ٹرانس+ مرد دیگر چیزوں کے علاوہ داڑھی کی نمو اور ایک گہری آواز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹرانس+ خواتین میں اکثر چھاتی کی نشوونما ہوتی ہے اور ان کے جسم کے بال کم ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر کے ساتھ ہارمونز پر تبادلہ خیال کریں۔ ہارمونز حاصل کرنے کے لیے آپ کو "ڈاکٹری دلیل” کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ڈاکٹریا لیڈی ڈاکٹر، نفسیاتی ماہر مرد یا عورت یا ماہر نفسیات مرد یا عورت سے تشخیص کروانا۔ کسی ڈاکٹری دلیل کی ضروریات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے، کبھی کبھار ایک ہی ملاقات کافی ہوسکتی ہے۔

آپ کو ملنے والے ہارمونز کے لیے کوئی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ صحت کی انشورنس کمپنی کے ذریعہ فراہم کیے جاتے ہیں۔

نفسیاتی مشاورت

صحت کی انشورینس کمپنی کے ذریعہ ٹرانس جنس / تغیر پذیری کے سلسلے میں نفسیاتی مشاورت کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔ نفسیاتی مشاورت آپ کے راستے میں مدد کرسکتی ہے اور منتقلی کی ایک بہت ہی اہم بنیاد ہے۔

تھراپسٹ مرد یا عورت آپ کو وہ رپورٹ بھی لکھ سکتے ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے تاکہ ہیلتھ انشورنس کمپنی کے ذریعہ مطلوبہ صنفی ضروی سرجری کی ادائیگی کی جائے۔ اگر آپ پہلے ہی جانتے ہیں کہ آپ یہ چاہتے ہیں تو آپ کو تھراپی کے آغاز میں ہی تھراپسٹ مرد یا خاتون سے اس بارے میں پوچھنا چاہئے۔

صنفی تبدیلی لانے کے لیے سرجری

کچھ حالات میں صنف کی تبدیلی کرنے والے بہت سے سرجری کے معاملے، جن کی ہم نے اوپر فہرست دی ہے ان کی ادائیگی صحت کی انشورنس کمپنی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ جن سرجری کے معاملوں کو صحت کی انشورنس کمپنی نے "کاسمیٹک” (خاص طور پر چہرے کی نسوانی ،لارنکس میں کمی اور بالوں کی پیوند کاری) کے طور پر بیان کیا ہے معذرت کے ساتھ ان کے لیےمالی اعانت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ چھاتی کی بناوٹ کا معاوضہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہارمونزکی وجہ سے چھاتی کتنی بڑی ہو گئی ہے۔

تاکہ صحت کی انشورنس کمپنی صنفی حساس سرجری کے لئے ادائیگی کرے، آپ کو متعدد تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ آپ کو کم سے کم 6 سے 12 ماہ تک ہارمونز لینا پڑیں گے، جب کہ کم از کم 18 سے 24 ماہ تک نفسیاتی مشاورت میں مدد حاصل کی ہو اور 12 سے 18 ماہ ("روزانہ کی جانچ”) سے آپ اپنی "حقیقی” صنف میں رہ رہے ہوں۔ اس کے بارے میں ایک معالج ایک تفصیلی بیان لکھتے ہیں ، ذکر کردہ "ڈاکٹری دلیل کی رپورٹ”۔ یہ دستاویز دیگر دستاویزات کے ساتھ ہیلتھ کی انشورنس کمپنی کو بھیجے جائیں گے۔ ایک مجاز ادارہ ، جو صحت کی انشورنس کمپنیوں(MDK) کی میڈیکل سروس ہے، عام طور پر اس بارے میں ماہرانہ رائے تیار کرتی ہے کہ آیا اس معاملہ کی کاروائی کی ادائیگی ہیلتھ کی انشورنس کمپنی کے ذریعہ کی جانی چاہئے۔ تب صحت کی انشورنس کمپنیاں اس ماہرانہ رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی۔

اپنے لیے مشورے کے مرکز سے مدد لینا یقینی بنائیں۔ وہاں آپ کو اہم معلومات اور رہنمائی ملے گی۔ سیلف ہیلپ گروپس بھی بہت سارے سوالات میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

  1. ٹرانس+ لوگوں کے لئے رابطہ کے مرکز

تنظیموں کے لیے آپ کو ایک خصوصی نقشہ مل جائے گا جس میں تمام خصوصی مشاوراتی مراکز اور گروپ آفرز ہیں جن کا مقصد +LGBTI مہاجرین کے لیے کام کرنا ہے۔

ٹرانس+ لوگوں کے لئے بہت ساری پیش کشیں ہیں: پیشہ ور مشیروں ، رضاکارانہ ٹرانس+ مشورے اور ٹرانس+ گروپس کے ساتھ ٹرانس+ مشورے کے مراکز۔ وہاں کے سبھی لوگوں کو مہاجرت اور پناہ کے بارے میں قطعی علم ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن وہ ٹرانس شناخت اور ٹرانس جینڈر کے بارے میں طرح طرح کے سوالات میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ، مثال کے طور پر: میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میں ٹرانس ہوں؟ میں ہارمونز کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟ کونسےسرجیکل آپریشن ممکن ہیں اور مجھے ان کے لیے کیا کرنا ہے؟ اگر مجھ سے امتیازی سلوک کیا جائے تو میں کیا کرسکتا ہوں؟ اس کے علاوہ آپ سکون سے اپنی خواہشات اور اپنے اندیشوں کے بارے میں بھی بات کرسکتے ہیں۔ اور ٹرانس+ گروپس میں آپ کی واقفیت دوسرے ٹرانس+ لوگوں سے آرام سے ہو سکتی ہے۔

اگر آپ جرمن زبان میں مشورہ حاصل نہیں کر سکتے ہیں یا نہیں چاہتے ہیں تو، آپ کسی کو اپنے ساتھ تشریح کرنے کے لیے ترجمان کے طور پرلا سکتے ہیں۔

معذرت کے سداتھ مندرجہ ذیل ویب سائٹس بنیادی طور پر جرمن زبان میں ہیں۔ اگر آپ ابھی تک جرمن زبان اچھی طرح سے نہیں بولتے ہیں تو آپ اپنےاعتماد والے شخص سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا وہ ترجمہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

ڈی جی ٹی آئی ویب سائٹ پرآپ کو ملک بھر میں ایسی Beratungsstellen کی آفرز ملیں گی جو ٹرانس جینڈراورٹرانس کی شناخت کے شعبے میں خصوصی مہارت سے سے تیار کی گئی ہیں۔ Regenbogenportal ملک گیر پیش کشوں کا ایک عمدہ جائزہ بھی فراہم کرتا ہے۔ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ٹرانس+ لوگوں کے لئے رابطے کے مرکز کی ایک تالیف (مشورے کے مراکز اور گروپس) Netzwerk Geschlechtliche Vielfalt Trans کی ویب سائٹ پر پایا جاسکتا ہے۔

ٹرانس+ لوگوں کے لیےدیگر دلچسپ ویب سائٹیں ، فورم اور فیس بک گروپس:

ویب سائٹس:

ہارمون لڑکی (Hormonmädchen)

جینڈر سے ملنا (Gendertreff)

ٹرانس جیندر ڈی ای (Transsexuell.de)

ٹرانس مین انجمن (ٹرانس+ مردوں کے لئے) (TransMann)

فورم:

ان فورمز میں آپ دوسرے ٹرانس+ لوگوں سے نظریات کا تبادلہ کرسکتے ہیں اور بہت سی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

جینڈر کی ملاقات کا فورم (Gendertreff-Forum)

ٹرانس کی ملاقات کا فورم (TransTreff-Forum)

ایف ٹی ایم پورٹل (ٹرانس+ مردوں کے لئے فورم) (FTM-Portal)

این بی فورم (غیر بائنری لوگوں کے لئے فورم) (NBForum)

فیس بک گروپس:

طے شدہ فیس بک گروپس میں آپ دوسرے ٹرانس+ لوگوں کے ساتھ بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

ٹرانس جینڈر جرمنی ٹی جی جی (Transgender Germany – TGG)

جرمن بولنے والے اینبی / غیر بائنری لوگ (غیربائنری ٹرانس+ لوگوں کے لئے) (Deutschsprachige Enby / Non-Binary Menschen)

ٹرانس جینڈر سپورٹ سرکل (انگلش زبان میں) (Transgender Support Circle)

تمام ٹرانس مرد ایک دوسرے کو جانتے ہیں (ٹرانس مرد کے لئے ، انگریزی میں) (All transmen know each other)