Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

تشدد اورغنڈہ گردی کے خلاف بطور ایک کوئیر پناہ گزین کے آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

26. فروری 2024

اپنی ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* شناخت کی وجہ سے جارحیت کا شکار ہونے والے کوئیر پناہ گزین اکثر و بیشتر نمایاں طور پر ڈپریشن، تناؤ اور بے اطمینان زندگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسائلم مراکز میں موجود کوئیر پناہ گزینوں کو اس رجحان کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ "اسائلم سینٹروں میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے کم از کم معیارات” کے مطابق جرمنی کے اسائلم سینٹروں میں کوئیر پناہ گزینوں کو خاص طور پر ایک کمزور طبقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں قصور واروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔

الزامات – لیکن کس کے خلاف؟

ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* پر جارحیت کا اطلاق تقریباً کسی بھی مجرمانہ کاروائی پر ہو سکتا ہے۔ اس میں یہ کچھ شامل ہوسکتا ہے:

  • توہین کرنا
  • تشدد آمیز اقدامات کرنا
  • دھمکیاں دینا
  • افشائے راز کی دھمکی دینا
  • جنسی جبر
  • ہتک عزت/ بہتان لگانا
  • املاک کو نقصان پہنچانا

الزامات لگانے (مقدمہ دائر کرنے) کے نتائج کیا ہوتے ہیں؟

ہر کسی کو مجرمانہ الزامات لگانے کا حق حاصل ہے۔ اس کے نتیجے میں فوجداری (مجرمانہ) مقدمہ چلایا جائے گا، جو سزا پر منتج ہو سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں آپ ایذا پہنچنے اور تکلیف سہنے کے لیے معاوضہ لینے کے حقدار بھی ہو سکتے ہیں۔

ہر رپورٹ کو شماریاتی طور پر محفوظ (ریکارڈ) کیا جاتا ہے۔ اس سے ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* افراد کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سیاسی دباؤ میسر آتا ہے، کیونکہ اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ کتنا سنگین ہے۔ رپورٹ بناتے وقت ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* پر جارحیت کی طرف توجہ مبذول رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس (اقدام) کے لیے قصورواروں کو زیادہ سخت سزا دی جا سکتی ہے۔

مشاورت کا طریقہ کار کیا ہے؟

پولیس کو اطلاع کرنے سے پہلے آپ کو مشورہ لینا چاہیے۔ آپ مقامی طور پر، کسی ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* تنظیم سے، بذریعہ ٹیلی فون یا آن لائن مشورہ حاصل کر سکتے ہیں (مثلاً https://www.queer-refugees.de/anlaufstellen/ کو ملاحظہ فرمائیں)۔ بہت سی تنظیمیں مفت و خفیہ مشاورت کی پیش کش کرتی ہیں۔ مشاورتی مراکز پولیس یا حکام کو ذاتی معلومات نہیں دیتے ہیں۔ درخواست کرنے پر، مشاورتی مراکز گمنام طور پرمشورہ حاصل کرنے کی سہولت کی پیش کش بھی کرتے ہیں۔

کیا میں مجبور ہوں کہ کونسلنگ کے بعد الزامات (مقدمہ دائر کرنا) لگاؤں؟

نہیں، قطع نظر اس کے کہ آپ مقدمہ دائر کرنا چاہیں یا نہیں، آپ کسی بھی کونسلنگ سنٹر میں مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ مشیروں (مشورہ دینے والوں) کے ساتھ مل کر اس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ آیا الزامات لگانا آپ کے لیے مفید اور مددگار ثابت ہوگا یا نہیں، تاہم حتمی فیصلہ کرنا یقیناً آپ پر منحصر ہے۔ زیادہ تر وفاقی ریاستوں کے پاس ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر*  سے متعلقہ مسائل کے لیے، اب خصوصی طور پر تربیت یافتہ پولیس رابطے موجود ہیں۔ آپ 100% Mensch ویب سائٹ پر ان سے رابطے کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

https://100mensch.de/zeig-sie-an/

کیا آپ یا آپ کا کوئی قریبی ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* جارحیت، امتیازی رویے یا تشدد کا شکار ہو رہا ہے؟ آپ ایسے واقعات کی اطلاع دے سکتے ہیں اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر صورتحال انتہائی خطرناک ہو، تو ہم آپ کو فوری طور پر پولیس کو کال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فون نمبر 110

وفاقی ایجنسی برائے انسدادِ امتیازی سلوک

یہاں آپ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے موضوع پر معلومات کا حصول کر سکتے ہیں، مقدمات کی اطلاع دے سکتے ہیں نیز قانونی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پریس سے تازہ ترین: وفاقی دفتر نے جنسی رجحان اور/یا صنفی شناخت (SOGI) سے متعلق اسائلم پروسیجر کے دوران بات چیت میں مدد کے لیے اصطلاحات کی ایک فہرست جاری کی ہے

11. جنوری 2024

عربی، دری، انگریزی، فرانسیسی، پشتو، فارسی، روسی، ترکی اور اردو میں دستیاب تازہ ترین گائیڈ، لوگوں کو جنسی اور صنفی شناخت کے بارے میں مزید دریافت کرنے اور سمجھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جرمنی میں بھی، وہ افراد جو ہم جنس پسند عورت، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی،  ٹرانس جینڈر*، بین صنفی، اور ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ*) کے طور پر شناخت ہوتے ہیں، اپنی روزمرہ کی زندگی میں پسماندگی کا سامنا کرتے ہیں، جس کے لیے حساس لیکن براہ راست توجہ کی ضرورت ہے۔ اس گائیڈ کے ساتھ ہمارا مقصد ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ*) لوگوں کے خلاف تعصبات کو ختم کرنے میں افراد کو آگاہ کرنا، تعلیم دینا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ بہت ساری غیر یقینی صورتحال کا سامنا دوسروں کے تجربات، جذبات اور خدشات کے بارے میں سمجھ بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے صحیح الفاظ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم جنس پسند عورتیں، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی، ٹرانس جینڈر*، بین صنفی، اور کوئیر افراد جنہوں نے حال ہی میں ہجرت کی ہے یا پناہ کی تلاش میں ہیں، انہیں اپنی ضروریات کے اظہار کے لیے ایک باعزت اور ہمدردانہ ماحول کی ضرورت ہے۔ بہت سے ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ*) افراد اپنے مسائل پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیں تشریح کے دوران اپنی مادری زبان میں اکثر توہین آمیز الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارا مقصد انکے خوف کو کم کرنا اور انسان دوستانہ اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے ایک بااحترام اور ہمدردانہ نقطہ نظر پیش کرنا ہے۔ جنسی رجحان اور صنفی شناخت (SOGI) کے بارے میں اصطلاحات کی ایک فہرست کہ جو دو زبانی فارمیٹ میں دستیاب ہے، جرمنی میں ہم جنس پسند عورتوں اور ہم جنس پسند مردوں کی ایسوسی ایشن (LSVD) اور فیڈرل آفس فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجیز (BAMF) کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے۔

اسی مناسبت سے، ہم ترجمانوں اور مترجمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیش بہا ترجموں میں سپورٹ کے لیے اس گائیڈ سے استفادہ کریں نیز ایک دوسرے کے ساتھ ان موضوعات پر بات چیت کرنے کے مواقع پر اسے استعمال کریں۔

اگر آپ کی ٹیم اس موضوع پر مفت تربیت حاصل کرنا چاہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

یہ گائیڈ یہاں ہمارے ہوم پیج پر بھی دستیاب ہے۔

یہ گائیڈ مفت حاصل کرنے کیلئے یہاں ای میل کریں: queer-refugees@lsvd.de

"غیر محفوظ LGBTQ* پناہ گزینوں کے موضوع پر میونسپلٹیوں اور اضلاع کے لیے مفت مشاورت اور تربیت کی پیشکش”

20. ستمبر 2023

ہمارا پروجیکٹ، ” Fluchtgrund: queer – Queer Refugees Deutschland ” ملازمین، فیصلہ سازوں، اور میونسپل رہائش گاہوں میں موجود رضاکاروں کو مفت مشاورت اور تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہ بڑی جرمن ریاستوں میں خاص طور پر اہم ہے جہاں خصوصی مشاورتی مراکز بہت دور واقع ہیں۔ اس میں تمام تنظیمیں، سماجی ادارے، اور میونسپل محکمے شامل ہیں جو LGBTQ* پناہ گزینوں کے ساتھ کام (بات چیت) کرتے ہیں۔

ہم نے پچھلے کچھ سالوں میں اس شعبے میں اہم تجربہ حاصل کیا ہے اور ہم مقامی رہائش گاہوں میں درپیش چیلنجوں اور اہم ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ متنوع اور دل چسپ تدریسی یونٹس (سیشنز/اسباق) کہ جو سیاق و سباق فراہم کرتے ہیں، بہترین طریقوں اور حساسیت کا اشتراک کرتے ہیں، تشدد سے تحفظ، محفوظ جگہوں اور انضمام(انٹیگریشن) کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، کے ذریعے تمام شرکاء غیر محفوظ علاقوں میں LGBTQ* پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے ضروری معلومات اور اعتماد حاصل کرپائیں گے۔

سفری اخراجات ادا کیے جائیں گے اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ ہمیں ذاتی طور پر حاضری کے لیے: کم از کم 15 افراد، ورچوئل حاضری کے لیے: 11 افراد کی ضرورت ہے

شرکاء کو حاضری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا۔

رجسٹریشن اور مشورہ: queer-refugees@Isvd.de

ہماری نئی پیشکش: جنسی اور صنفی عدم مشابہت کے حوالے سے ٹریننگ، انٹیگریشن اور لینگوئج کورسز میں اساتذہ کے لیے ایک موضوع

4. ستمبر 2023

"عدم مشابہت، خوش آمدید! جرمنی میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت – انٹیگریشن کورسز میں تدریس کے لیے موضوع پر مبنی ہمراہی کتابچہ (تھیمیٹک کمپینین بک لیٹ)”

نصاب میں انٹیگریشن کورسز کے لیے، موضوع کے حوالے سے تدریس کے دو گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔

انٹیگریشن کورس کے لیڈرز کے لیے تربیت کے مندرجات یہ ہیں:

صنفی اور جنسی شناخت ہائے کا تعارف۔

آبائی ملکوں میں ایذا رسانی کی صورتحال – LGBTI افراد ترک وطن کیوں کرتے ہیں؟

نصابی کتاب میں انفرادی سیکشنز، حل شدہ کتابچے کے ساتھ۔

انٹرایکٹو(دو بدو) سوالات کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مستحکم کرنا، LGBTI* اور صنفی مسائل کے موضوع پر تدریسی مواد کے مسترد ہونے اور اسکے بارے میں اٹھنے والے سوالات سے نمٹنا۔

اداروں یا معلمین کے کوئی اخراجات نہیں، کیونکہ ہم کوئی فیس نہیں لیتے ہیں۔ ٹریننگ میں شرکت کیلئے، اسکرین، کیمرہ اور مائیکروفون سمیت ایک مناسب ٹرمینل (انٹرنیٹ) ڈیوائس کی ضرورت ہو گی، تاکہ حصہ لینے والے Zoom کے ذریعے لاگ ان کر سکیں۔ ٹریننگ سیشنز کے اختتام پر، بنیادی توجہ ان ٹھوس تجاویز پر ہو گی کہ شرکاء، ہجرت کر کے آنے والے LGBTI افراد کے روز مرہ کے کاموں کی خصوصی ضروریات کو کیسے بطور احسن پورا کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے لیے مواد فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم ٹریننگ کے اختتام پر، شرکت کی سند جاری کریں گے۔

ذاتی دعوت ناموں کے لیے، ہمیں تمام شرکاء کے ای۔ میل ایڈریس الگ الگ درکار ہیں۔ بلاشبہ، ہم ڈیٹا کو GDPR کی تعمیل و پابندی کرتے ہوئے محفوظ کرتے ہیں۔

یہاں ہماری ٹریننگ کی دو تاریخیں موجود ہیں: 9/11 اور 28/11/23 شام 4 تا رات 8 بجے تک۔

یہاں رجسٹر ہوں: queer-refugees@lsvd.de

اس کتابچے کو بھی اس ایڈریس سے بالکل مفت آرڈر کیا جا سکتا ہے۔