Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

"Queer Refugees Deutschland” تشدد سے تحفظ کے وفاقی اقدام میں شامل ہے

15 نومبر کو وفاقی اقدام "پناہ گزینوں کی رہائش میں پناہ گزینوں کا تحفظ” پہلے ہی اپنی تیسری نیٹ ورک میٹنگ کا اہتمام کرچکا ہے۔ اس بار موضوع یہ تھا کہ اجتماعی رہائش میں پناہ گزینوں کو اکثر و بیشتر نفسیاتی معاشرتی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسکو مد نظر رکھتے ہوۓ LSVD اور پروجیکٹ "Queer Refugees Deutschland” نے LGBTI پناہ گزینوں کی حمایت میں اپنا تجربہ سامنے رکھا، کیونکہ اجتماعی رہائشگاہوں میں اکثر و بیشتر پناہ گزینوں کو خوف زدہ کر سکتی ہیں۔

بہر حال: LGBTI افراد خاص طور پر اکثر اجتماعی رہائش میں تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر خود کو کھل کر ظاہر نہیں کرتے ہیں، لہذا ان کی مخصوص ضروریات کو بھی اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے۔ 2016 میں فیڈرل انیشیٹو کے شراکت داروں نے پناہ گزینوں کی بہتر حفاظت کے لۓ مشترکہ کم از کم معیارات تیار کیے۔ پھر ان کو ایک سال بعد مزید مفصل بنایا گیا تا کہ اس کے بعد سے کم سے کم معیارات میں LGBTI پناہ گزینوں کے تحفظ سے متعلق ایک مفصل ضمیمہ بھی شامل ہو۔ LSVD اس منصوبے میں پہلے سے شامل تھا اور حال ہی میں اس اقدام کا باضابطہ شراکت دار بن گیا ہے جسے وفاقی وزارت خاندانی امور اور یونیسیف نے شروع کیا تھا۔

Usama Ibrahim-Kind (Servicestelle Gewaltschutz), Ina Wolf (LSVD/Queer Refugees Deutschland), Alva Träbert (Rosa Strippe), Laura Karcher (BMFSFJ), Patrick
Dörr (LSVD)

نیٹ ورک میٹنگ میں ، شرکاء نے نفسیاتی مسلوں سے نمٹنے کے لۓ "مسائل ، نقطہ نظر اور وسائل” پر تبادلہ خیال کیا۔ Rosa Strippe سے تعلق رکھنے والی Alva Träbert نیز LSVD کے Ina Wolf اور Patrick Dörr نے بار بار رہائشگاہوں  میں LGBTI پناہ گزینوں کی خصوصی صورتحال کی نشاندہی کی۔ LGBTI پناہ گزینوں کو رہائشگاہوں اور BAMF کے ملازمین کے سامنے اپنی جنسی اور صنفی شناخت کو بتلا سکیں، اس امر کے لئے ضروری ہے کہ اس مضمون پرعوامی مرئیت پیدا کی جاۓ۔ LSVD پروجیکٹ "Queer Refugees Deutschland” نے ایک کثیر لسانی پوسٹر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مشاورت کرنے والی مختصر گائیڈ (بہت سی زبانوں میں دستیاب) تیار کی ہے جسے مفت ای میل کے ذریعہ آرڈر دیا جاسکتا ہے۔