Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

Textbausteine Urdu

Diese Texte sind in weiteren Sprachen verfügbar:

Arabisch, Deutsch, Englisch, Französisch, Persisch, Russisch, Spanisch, Türkisch

یہ عبارتیں درج ذیل زبانوں میں بھی دستیاب ہیں۔

ہسپانوی ، جرمن ، انگریزی ، ترکی ، روسی ، عربی ، فارس ، فرانسیسی

1. Formulierungsvorschlag – Hausordnung

اگر اقلیتوں کے خلاف تشدد اور توہین کی ممانعت کی ہدایت کی گئی ہو تو قدرتی طور پر اس کا اطلاقسب پر ہوتا ہے۔ مختلف مذہب کے حامل افراد یا عقیدہ کے بغیر، معذور افراد کے ساتھ ساتھ  ہم جنس پسند مرد اور عورت، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی لوگوں کو عزت اور حمایت کا حق حاصل ہے۔

3. Formulierungsvorschlag – Leitbild

ہم تمام لوگوں کا اس سے قطع نظر کہ ان کی قومیت، ان کی صنفی شناخت، ان کے جنسی رجحان، ان کے مذہب اور غیر ممذہبی نظریہ یا کسی بھی معذوری کے باوجود ان کا احترام اور عزت کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ خاص طور پر کمزور لوگوں کو پناہ گاہ فراہم کی جائے۔

4. Formulierungsvorschlag – Hinweis auf Erst- und Informationsgespräche

ہم آپ کو آپ کی قومیت، آپ کی صنفی شناخت، آپ کے جنسی رجحان، آپ کے مذہب اور عالمی نظریہ (غیر مذہبی)، ممکنہ معذوری اور آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت سے قطع نظر مشورہ دیتے ہیں۔

جرمنی میں مختلف گروہوں کو خاص طور پر تحفظ کی ضرورت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان میں مثال کے طور پر خواتین، بچے اور نوعمر افراد، ہم جنس پسند، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی افراد، معذور افراد یا سنگین بیماریوں کے شکار افراد، اسمگل شدہ افراد، مذہبی اقلیتیں اور ایسے افراد جن کو تشدد یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے شامل ہیں۔ رہائش گاہ میں ان کو خاص طور پر محفوظ رکھنا چاہئے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو آپ ہم سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ ان مسائل کو بغیر کسی خوف و شرم کے حل کرسکتے ہیں۔

 

ہم جنس پسند، ابیلنگی کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر اور بین صنفی لوگوں کو خصوصی مشورے اور مدد سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل ہے جو کہ پناہ کے طریقہ کار کے لئے بھی متعلقہ ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوالات ہیں تو آپ ہمیشہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنے ساتھی یا اپنے بچوں کے بغیر ہم سے بات کرسکتے ہیں۔ آپ کو خفیہ، انفرادی مشورے کا حق ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو سختی سے خفیہ رکھتے ہیں۔

4. Formulierungsvorschlag – Gruppengespräche/Gruppeninformationen

ہم جنس پسند مردوں اور عورتوں، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی افراد کے خلاف تشدد، دھمکیاں اور توہین آمیزی ہماری رہائش گاہ میں ممنوع ہے اور ایسی حرکات کے نتائج بھی ہیں۔ آپ کا تحفظ ہمارے لئے خاص طور پر اہم ہے۔ ہم جنس پسند مرد اور عورتیں، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی لوگ اپنے تمام سوالات کے ساتھ ہم سے خفیہ طور پر رابطہ کرسکتے ہیں، یہاں رہائش کاہ میں رہائش کے بارے میں یا سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے لئے آپ کے ہم جنس پسند مرد اور عورت، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی ہونے کی اہمیت کے بارے میں۔

5. Formulierungsvorschlag – Selbstverpflichtung

ہم آپ کو آپ کی قومیت، آپ کی صنفی شناخت، آپ کے جنسی رجحان، آپ کے مذہب اور عالمی نظریہ (غیر مذہبی)، ممکنہ معذوری اور آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت سے قطع نظر آپ کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد کمزور لوگوں کو ایک پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔ ہم مشورہ لینے والوں کی ذاتی حدود کا احترام کرتے ہیں۔

ہم ان کمزور افراد کے ذاتی امور کے بارے میں بیرونی افراد سے مکمل رازداری برقرار رکھتے ہیں جن کی ہم دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہم دوسرے ملازمین کے ذاتی حالات کے بارے میں بھی معلومات کو پوری رازداری سے رکھتے ہیں۔ رازداری کا یہ فرض کام کے خاتمے  کے بعد باہر کی دنیا میں بھی لاگو ہوتا ہے۔

6. Formulierungsvorschlag – Verweis auf Ansprechpersonen oder Anlaufstellen

ہم جنس پسند مردوں اور عورتوں، ابیلنگی، ٹرانسجینڈر اور بین صنفی مہاجرین کو خصوصی حفاظتی حقوق حاصل ہیں۔ اگر آپ کے اس بارے میں کوئی سوالات ہیں تو آپ خصوصی مشورے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس رہائشگاہ میں براہ کرم _______________________ سے رابطہ کریں۔

دفتری اوقات:

 

قریب ترین خصوصی تنظیم:

پتہ:

دفتری اوقات:

فون:

ای میل: