Logo des Projekts Fluchtgrund Queer: Queer Refugees Deutschland

جرمنی میں ہم جنس پسند اور ٹرانسجینڈر پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کے لۓ ہم اپنی سرگرمیاں کس طرح جاری رکھ سکتے ہیں؟

کولون میں پورے جرمنی سے آۓ LGBTI پناہ گزین کے سرگرم کارکنوں کا سب سے پہلا اجلاس
16 اور 17 دسمبر 2017 کو جرمنی میں ہم جنس پسندوں کی ایسوسی ایشن (LSVD) کی دعوت پر LGBT1 پناہ گزین کے سرگرم کارکنوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔ ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیالات کیا گیا کہ کس طرح وہ جرمنی میں LGBTI پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکتے ہیں.

LSVD  کے مینیجر Klaus Jetz  کی جانب سے کولون میں  LSVD  کے وفاقی دفتر میں دو  روزہ  ورکشاپ کے شرکاء کا خیر مقدم  کیا گیا اور انجمن اور اس کے بین الاقوامی Hirschfeld-Eddy   فاؤنڈیشن کے کام  کے کام کے متعلق بتایا گیا ۔ سرگرم کارکنوں میں سے کئی اپنے ممالک میں پہلے سے ہی فعال تھے اور LGBTI لوگوں پر ظلم کے خلاف لڑ رہے تھے۔ دیگر شرکاء نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جرمنی میں شروع کی تا کہ LGBTI پناہ گزینوں کے رہاۂش حاصل کرنے کے عمل کو بہتر بنا سکیں اور ان کی مشکلات کو اجاگر کر سکیں۔   کل 13 شرکاء  چھ وفاقی  صوبوں اور سات آبائی وطنوں سے آئے تھے  تاکہ  جرمنی میں  اس نئے، منفرد  حلقے کو شروع کر سکیں اور LGBTI  پناہ گزینوں کو  ایک سیاسی آواز فراہم کر سکیں۔